کورٹ میرج‘ نوجوان کے گھر پر لڑکی کے ورثا کا حملہ‘ اہل خانہ پر تشدد‘ فائرنگ

    کورٹ میرج‘ نوجوان کے گھر پر لڑکی کے ورثا کا حملہ‘ اہل خانہ پر تشدد‘ ...

  



ہارون آباد(نامہ نگار) کورٹ میرج کرنے والے نوجوان کے گھر پر لڑکی کے ورثاء نے حملہ کردیا ہارون آباد کورٹ میرج کرنے والے 107 سکس آر کے رہائشی جواد صابر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

اسکی بیوی اریبہ فاطمہ اور والد سیف اللہ صابر کی عوامی پریس کلب ہارون آباد میں پریس کانفرنس سیف اللہ صابر کا کہنا تھا کہ عمران یوسف وغیرہ 18 مسلح افراد نے میرے گھر پر حملہ کرتے ہوئے خواتین سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا فائرنگ کی تین ماہ قبل اریبہ فاطمہ نے اپنی مرضی سے میرے بیٹے جواد صابر سے کورٹ میرج کی تھی جس کی پاداش میں اریبہ کے والدین اپنی سگی بیٹی،میرے بیٹے جواد صابر سمیت ہم سب گھر والوں کو مارنا چاہتے ہیں دو روز قبل میری بہو اریبہ فاطمہ کے چچا عمران یوسف کی قیادت میں 18 سے زائد مسلح افراد نے میرے گھر پر حملہ کیا بجلی کے میٹر تین موٹر سائیکل فریج سمیت گھر کا سارا سامان توڑ دیا ملزمان خواتین سمیت تمام اہل خانہ پر تشدد کرنے کے ساتھ فائرنگ کرتے رہے تھانہ فقیروالی میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں جھنیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا جواد صابر اور اریبہ فاطمہ نے کہا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قدوس بیگ ہمیں تحفظ فراہم کریں۔

فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر