نرس کو ہراساں‘ بلیک میل کرنے پر جعلی کیپٹن گرفتار‘ تحقیقات شروع

نرس کو ہراساں‘ بلیک میل کرنے پر جعلی کیپٹن گرفتار‘ تحقیقات شروع

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ)حساس ادارے کا کیپٹن ظاہر کرکے نرس کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے والے ملزم کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق سنی پل کی رہائشی صباء منور دختر منور حسین نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہے جسے ساہیوال کا رہائشی ملزم آصف عباس خود کو آرمی کا کیپٹن ظاہرکرکے موبائل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

فون پر اسے ہراساں کرتا ہے اور گذشتہ سے پیوستہ روز وہ ڈیوٹی سے چھٹی کرکے اپنے گھر جارہی تھی کہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ میں ملزم آصف عباس نے اسے راستے میں روک لیااور اسے ہراساں کرتے ہوئے خود کو کیپٹن ظاہر کرکے نوکری پر ترقی دلوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے رشوت کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ ثبوت مانگنے پر انکاری ہوگیا۔ جس کی اطلاع پولیس تھانہ بی ڈویژن کو فراہم کردی۔ پولیس نے ملزم جعلی کیپٹن کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔ صباء منور کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔؎

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر