شجاع آباد‘ 4مزدوروں کی ہلاکت‘مالی امداد کا علان ڈرامہ

  شجاع آباد‘ 4مزدوروں کی ہلاکت‘مالی امداد کا علان ڈرامہ

  



شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) ملتان تا سکھر سیکشن 7موٹر وے بستی داد شجاع آباد میں مزدوری کرنے والے واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے چار افراد اور دو زخمی افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مالی امداد کی رقم تا حال نہ مل سکی ہے موٹر وے کی تعمیر میں مزدوری کرنے والے25-5-18کو جاں بحق ہوئے تھے جاں بحق ہونے والے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

لواحقین کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دوران موٹر وے افتتاح بستی داد انٹر چینج کے موقع پر جاں بحق کے لواحقین کیلئے دس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کیلئے پانچ لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا تھا کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان، این ایچ اے کے افسران نے رپورٹس بھی ارسال کی ہیں مگر ہمیں تا حال مالی امداد کی رقم نہ مل سکی ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اکرم ولد غلام یٰسین موضع مرالی واہن شجاع آباد جس کے ایک بیوہ اور چار معصوم بچے ہیں محمد اجمل ولد محمد رمضان موضع چدھڑ کے والدین ضعیف العمر ہیں، محمد مقبول ولدعاشق محمدموضع چدھڑ کی ایک بیوہ اور تین معصوم بچے ہیں، محمد وسیم ولد محمد حنیف موضع رانا واہن کے والدین ضعیف العمر اور چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے جو محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں اور ماں باپ کیلئے ذریعہ معاش بنے ہوئے تھے جو اس وقت فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے بچوں کی تعلیم تو درکنار اس مہنگائی کے دورمیں دو وقت کی روٹی کوبھی ترس گئے ہیں ملتان تا سکھرموٹر وے تو مکمل ہو کر چالو ہو گیا ہے ہم تاحال اس وقت کے وزیراعظم کے اعلان کرنے کے باوجود ہمیں کوئی مالی امداد نہ مل سکی ہے جس روز اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موٹر وے بستی داد انٹر چینج کا افتتاح کیا تھا اس سے ایک روز قبل ہمارے پیارے موٹر وے پر مزدوری کرنے والے چار افراد پانی ٹینکر کی زد میں آکر شہید ہو گئے تھے اوردو زخمی ہو گئے تھے زخمیوں میں وسیم اکرم ولد طفیل موضع چدھڑ، محمد سرور شاہ ولد محمد اکرم شاہ چک سردار پور شجاع آباد شامل ہیں افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم نے فاتح خوانی کرانے کے بعد شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے دس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کیلئے پانچ لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا تھا وزیراعظم عمران خان حکومت کا کیا ہوا اعلان کوپورا کریں اور ہماری مالی امداد کریں

ڈرامہ

مزید : ملتان صفحہ آخر