علاقے میں خوشحالی‘ ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ جعفر خان لغاری

علاقے میں خوشحالی‘ ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ جعفر خان لغاری

  



جام پور (نامہ نگار) جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کرئے گی۔وزیر اعظم عمران خان پر مخالفین ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ حلقہ کے ایک سو ستاون دیہات کو بجلی فراہم کی۔ حلقہ کے لوگوں کو بجلی کی سہولیات کے لیے تمام فیڈرز آن لان کیے جارہے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا جس کی سزا عوام بھگت(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

رہے ہیں۔ کاہا ڈیم کی تعمیر سے تین لاکھ ایکڑ رقبہ کاشت کے قابل ہونے کے علاوہ ایک لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔ علاقے میں خوشحالی لائیں گے۔ یہ بات ممبرقومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے جام پور میں رزی فارم پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں۔ سابق ناظمین سردار قمر خان احمدانی۔ مرزا شفقت اللہ۔ سردار شریف خان لنڈ۔ ملک محمد موسی ارائیں۔ سمیع اللہ کورائی۔ شاہد خان فیض خان۔ر حمت خان گجر۔ مرزا گل نوا ز خان۔ مرزا سکندر خان۔ مرزا مبین مرزا شمس خان۔ اکبر جتوئی۔سیٹھ حضور بخش دایہ۔صدربار ایسویسی ایشن گل شیرڈھانڈلہ ایڈوکیٹ۔ خواجہ شراغ۔ خواجہ فیاض۔ ملک صابر بھانی۔ میاں افسر خان۔ ممتاز طارق احمدانی۔ خالد حسین احمدانی۔ حسین تبسم۔ جعفرخان۔ حسین فریدی۔ قاسم خان لنگرانہ۔ ڈاکٹر ندیم احمدانی۔ ملک شاہد ڈڈا۔ امام بخش لنگرانہ۔ بشیر کچبانی۔ رانا شہباد خان۔محمد افضل سومرہ۔ سسمیت دیگر لغاری گروپ کے کارکنان موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور پر خرچ کیے۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ موجودہ حکومت نے 35فی صد بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کر دیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے کہا کہ اصول پسندی کی سیاست کی قائل ہوں۔ابغلط پالیسی نہیں چلے گی۔ جس کو لغاری گروپ کے اصول پسندنہ ہیں وہ جس گروپ میں جانا چاہتا ہے چلا جائے لیکن اب ثابت قدم رہنا ہو گا۔ پارٹی قاہدین کے فیصلہ کی پاسداری کرنا ہو گی۔ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے وقت دوستوں کی عزت کا سب سے زیادہ احترام کیا جائے گا۔ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے جھوٹ کو ختم کر نا ہو گا۔ زندگی جہاد کا نام ہے۔ سابق ادوار میں غلط فیصلوں کی وجہ سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اب دوبارہ ان کو نہیں دہرانا چاہتے۔بلدیاتی الیکشن کے لیے تیاری شروع کر دیں۔ تقریب سے حسین فریدی کھچیلہ۔ ڈاکٹر ندیم احمدانی ودیگر نے خطاب کیا اور ہدایہ نعت بھی معروف نعت خواہیں عقیل بھٹہ نے پیش کی۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر