وومن یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں کامیابی کا لوہا منوایا،پروفیسر امتیاز

  وومن یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں کامیابی کا لوہا منوایا،پروفیسر امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (محمد شعیب سے)وومن یونیورسٹی صوابی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ہذا کی طالبات نے مختصر عرصے میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ صوابی وومین یونیورسٹی کی طالبات کسی بھی طور دوسرے اضلاع کے طالبات سے کسی بھی میدان میں کم نہیں ہیں۔ مختصر عرصے میں یونیورسٹی کی طالبات نے مختلف شعبوں میں اپنی کارہائے نمایاں انجام دی ہیں جس میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہاں کی طالبات نے ملکی اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں جب بھی حصہ لیا ہے کوئی نہ کوئی پوزیشن اپنے نام کی ہے جس میں حالیہ نیب کی جانب سے منعقدہ مقابلے تھے جہاں وومین یونیورسٹی کی طالبہ نے صوبے بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں پینٹنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن لی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے پانچویں فاؤنڈیشن ڈے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر صوابی، اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور ماہر تعلیم وجیہہ سردار اور پشتو کے مشہور ڈرامہ نگار نور البشر نوید بھی موجودتھے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی طالبات نے مزاحیہ خاکے، شاعری، کوئز مقابلے، گیمز شو، ملکی کلچر ز شوز، اور دیگر تفریحی پروگرامات سے چار گھنٹے تک تمام ناظرین کو محذوذ رکھا۔ اس موقع پر قدم کمیونیکیشن نے بھی خواتین کے موضوع پر ڈرامہ پیش کیا جس میں خواتین ایجوکیشن کو زیربحث لایا گیا تھا۔ جس میں پشتو ٹی وی ڈرامہ کے ادکاراؤں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امتیاز علی خان کا کہناتھا کہ یونیورسٹیاں تحقیق کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور سٹوڈنٹس کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی یونیورسٹیوں کی پہچان ہوتی ہے۔ وومین یونیورسٹی صوابی موجودہ دور میں خواتین یونیورسٹیوں میں ایک بہتر مقام رکھتی ہے، جس کی طالبات کسی بھی طور پر دوسرے یونیورسٹی کے طلباء سے کم نہیں۔ آج کی فاؤنڈیشن ڈے پر یونیورسٹی کی طالبات کی پرفارمنس دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا کہ صوابی کی طالبات کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے تقریب میں بہترین پرفارمنس دینے پر طالبات اور ارگنائزرز میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے اور انہیں بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔