غلط انجکشن لگانے سے بچے کی ہلاکت قابل مذمت،سید ولی شاہ

  غلط انجکشن لگانے سے بچے کی ہلاکت قابل مذمت،سید ولی شاہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ضم اضلاع کے سینئر رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے غلط انجکشن لگنے سے 12 سالہ طالبعلم رحیم گل کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سے باڑہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باڑہ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے اور ہر گاؤں میں عطائیوں نے کلینکس کھول رکھے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے اس سلسلہ میں ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے کیونکہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر