پاپولیشن ویلفیئر ورکرز یونین کے وفد کی صوبائی وزیر بہبود آبادی سے ملاقات

  پاپولیشن ویلفیئر ورکرز یونین کے وفد کی صوبائی وزیر بہبود آبادی سے ملاقات

  



مردان(بیورورپورٹ) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ورکرز یونین کے وفد نے صوبائی صدر نیازعلی خان یوسفزئی کی قیادت میں صوبائی وزیر بہبودآبادی سیداحمد حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری بخت زادہ خان اور فنانس سیکرٹری عطاء محمد شامل تھے ورکرز یونین کے صوبائی صدر نے اپنے محکمے کے وزیر کو ملازمین کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا اورکہاکہ ملازمین کا سب سے بڑا مسئلہ اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کاہے محکمے کافیلڈ سٹاف میل اور فیمیل اسسٹنٹس جس گریڈمیں بھرتی ہوجاتے ہیں اسی میں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ فیلڈ سٹاف کے بنیاد ی مسائل حل کئے جائیں تاکہ ملازمین دلجمی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے وفد کے مسائل غور سے سنیں اورانہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے تمام اقداما ت اٹھائے جائیں گے صوبائی وزیر نے کہاکہ ملازمین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملازمین محکمے کی ترقی کے لئے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر