باڑہ،کوئلہ مائن کمپنی کیخلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد

باڑہ،کوئلہ مائن کمپنی کیخلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد

  



باڑہ(نمائندہ پاکستا ن)قوم اخوروال نے دوستان کوئلہ مائن کمپنی کے خلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ قوم اخوروال کے مشران نے کہا کہ کوئلہ مائن کے حوالے سے 2017 میں فیصلہ ہوا تھا جس میں تمام مائن کی پیمائش ہوئی تھی جن کے بعد ان پر کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن دوستان کوئلہ مائن کمپنی نے اس سے انکار کرتے ہوئے پیمائش اور حدود سے تجاوز کر کے کام شروع کیا جن پر قوم اخوروال کے تحٖفظات ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ ہم ان کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اور کسی قسم کی بدامنی نہیں چاہتے ہیں۔ جو فیصلہ ہوا تھا ان فیصلے کے مطابق پیمائش کے بعد جو زمین راہ جاتی ہیں۔ ان پر قوم اخوروال کام کریگی۔ مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر