انسداد ِپولیو مہم کے ڈویڑنل ٹاسک فورس اجلاس کا انعقاد

  انسداد ِپولیو مہم کے ڈویڑنل ٹاسک فورس اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود کی زیر صدارت انکے دفتر سیدو شریف میں انسداد ِپولیو مہم کے ڈویڑنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈویڑن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی حکام نے کمشنر کو 17فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی خود نگرانی کریں اور مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کو جتنے بھی مسائل درپیش ہو وہ اگلے دن فوری طور پر حل ہونے چاہئے تاکہ مہم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہو انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے تمام افسران واہلکاران قومی جذبے کے تحت پولیو مہم میں خدمات سرانجام دیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل سکے۔