مہمند،ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

مہمند،ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق،1 زخمی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمی کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں باجوڑ سے پشاور جانے والے موٹر سائیکل سوار تحصیل حلیمزئی غازی کور کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سڑک پر گر گیا۔ جس کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ رحیم اللہ ولد وزیر اور آٹھارہ سالہ سعید گل ولد حسن شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں پوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے رحیم اللہ ولد وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ سعید گل ولد حسن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر