پارا چنار،قتل کے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار

پارا چنار،قتل کے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم پولیس کی کاروائی، سرحدی علاقے شنگک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزمان چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد قریش خان کے مطابق گذشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ شنگک میں نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے بسم اللہ نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جو ڈی ایس پی نجف علی طوری کے سربراہی اور ہمراہِ پی پی آئیز روضہ پوسٹ رجب طوری و ندیم رضا،پی پی آئی سٹیڈیم پوسٹ جلیل حسین اورانچارج سٹی اشتیاق حسین اور آر آر ایف نے رات ایک بجے کاروائی کرکے اصل ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تھانہ اپر کرم منتقل کردئیے پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہاہے

مزید : پشاورصفحہ آخر