اہلکار پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کرداراداکریں، ظہور بابر آفریدی

اہلکار پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کرداراداکریں، ظہور بابر آفریدی

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی نے پی قیو آر نفری کو پولیو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ڈیوٹی کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں پولیو ٹیموں کی حفاظت کو ممکن بناکر اپناقومی فریضہ احسن طریقے سے ادا کریں آپ لوگوں کی محنت کی وجہ سے یہ ناسورختم ہوجائے گا پولیو ڈیوٹی کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ پولیو ورکرز اپنی ڈیوٹی بلا خوف وخطر سرانجام دے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی نے پی قیو آر نفری کو پولیو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کئے، اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر خان خیل، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان غنی اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھے، ایس ایس پی آپریشن نے پی کیو آر نفری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران جوانمردی کا مظاہرہ کرکے پولیوڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کرے تاکہ پولیو ٹیمیں بلا خوف خطر بچوں کو قطرے پلائے تاکہ ہمارے ملک سے یہ ناسور ختم ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے دوران ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو ا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پولیو ورکر اپنی ڈیوٹی ختم نہ کرے تب تک پوائنٹ پر موجود رہنا پولیومہم کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے،

مزید : پشاورصفحہ آخر