بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 9.36 فیصد اضافہ

  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 9.36 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جنوری 2020ء میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 9.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹوئٹر پراپنے بیان میں حفیظ شیخ نے کہاکہ مالی سال 2020 جولائی تا جنوری ترسیلات زر 13 اعشاریہ 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 12 اعشاریہ 74 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 4 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جولائی تا جنوری 2018-19ء میں 12.74 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں، اس طرح ترسیلات زر میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترسیلات زر