پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن انتہائی اہم فورم،عمر ایوب

پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن انتہائی اہم فورم،عمر ایوب

  



اسلام آباد(آئی ا ین پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن ایک اہم فورم ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا اور دوطرفہ تجارت، آمدورفت، مواصلات اور توانائی سے متعلق فائدہ مند نتائج تک پہنچنا مقصد ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسمحیوف نے ملاقات کی۔ سفیر نے وفاقی وزیر کو 17اور 18فروری کو بشکیک میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات دوستانہ اور باہمی بھائی چارہ موجود ہے اور مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

عمر ایوب

مزید : پشاورصفحہ آخر