مولانا پرآرٹیکل6 کے تحت مقدمہ کی سوچ قابل مذمت،سینیٹر چانڈیو

    مولانا پرآرٹیکل6 کے تحت مقدمہ کی سوچ قابل مذمت،سینیٹر چانڈیو

  



اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے خلاف آرٹیکل چھ کے مقدمے کی سوچ قابل مذمت ہے۔ آٓئین شکن آمر کا تحفظ اور سیاستدان پر غداری کے مقدمے کی باتیں کوئی جمہوری حکمران نہیں کر سکتا،عمران خان عوام کے نہیں ساہوکاروں اور آمریت پسند قوتوں کے نمائندے ہیں،ثابت ہو گیا کہ عمران خان آٹے اور چینی چور مافیاز کے سرپرست ہیں،جمعہ کو وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا کہ آئی ایم ایف کو مزید بجلی مہنگی نہ کرنے پر آمادہ کر لیا اعتراف ہے،وزیراعظم نے اعتراف کر لیا ہے کہ ملک، قوم وہ معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ پھاڑ کر نہ پھینکا گیا تو مزید کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلیں جائیں گے۔ ثابت ہو گیا کہ عمران خان آٹے اور چینی چور مافیاز کے سرپرست ہیں،خان صاحب بتائیں کہ اگر ان کے وزیر اور سہولت کار آٹے اور چینی کے بحران میں ملوث نہیں تو کون ہیں؟۔

سینیٹر چانڈیو

مزید : پشاورصفحہ آخر