ملگری وکیلان دیر پائین کی تنظیم نو فضل مالک صدر منتخب

ملگری وکیلان دیر پائین کی تنظیم نو فضل مالک صدر منتخب

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول ملگری وکیلا دیر پائین کی کابینہ سازی مکمل،متفقہ طور پر فضل مالک خان ایڈوکیٹ کو صدر،مرتضیٰ خان ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار روم جمیل ہال میں ملگری وکیلان کا اجلاس سازی صدارت سید بھادر خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں وکلاء سے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کابینہ سازی کا عمل مکمل کرتے ہوئے مشران نے متفقہ طور پر فضل مالک خان ایڈوکیٹ کو صدر، آزاد خان ایڈوکیٹ کو نائب صدر،مرتضیٰ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،عزیز خان ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری،تنویر احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری،کامل خان ایڈوکیٹ چیئرمین میڈیاسیل،نہار خان اور وقاص خان ایڈوکیٹ ممبران میڈیاں سیل منتخب کر دیئے گئیں۔نومنتخب عہدیداران نے اعتماد پر دیگر وکلاء صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ہر فورم پر وکلاء کے حقوق کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر