مہمند، چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز

  مہمند، چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ڈی سی مہمند نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ محکمہ جنگلات اس سال آٹھ لاکھ پودے عوام میں مفت تقسیم کئے جائینگے۔ جبکہ آٹھ لاکھ پودے لگائے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں یادگار شہداء پر ڈی سی مہمند افتخار عالم نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام سمیت اے سی اپر مہمند حامد اقبال، اے سی بائیزئی سب ڈویژن عبدالوہاب خلیل کے علاوہ قومی عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ شجر کاری مہم میں ڈی سی افتخار عالم کے علاوہ اے ڈی سی سید سیف الاسلام اور اے سی اپر مہمند حامد اقبال، اے سی بائیزئی عبدالوہاب خلیل نے بھی پودے لگا کر شجر کاری مہم میں باقاعدہ حصہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات ڈسٹرکٹ ڈویژنل آفیسر محمد صدیق، رینجر آفیسرز عطاء الرحمن، صدیق اللہ نے کہا کہ محکمہ جنگلات اس سال آٹھ لاکھ پودے تقسیم جبکہ آٹھ لاکھ پودے لگائینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ پروگرام کے آخر میں محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر یادگارِ شہدا سے ریسٹ ہاؤس تک شجر کاری آگاہی مہم کے حوالے سے واک بھی کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر