زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز کا ٹیکس ہاؤس کا دورہ

      زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز کا ٹیکس ہاؤس کا دورہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز نے سینئر فیکلٹی ممبر محمد تاج حمید کی قیادت میں ٹیکس ہاوس پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف کمشنر سر ریجنل ٹیکس آفس، ایف بی آر پشاور سردار علی خواجہ نے زیر تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ کورس کی تکمیل اور فیلڈ میں جاکر اپنے تفویض شدہ فرائض کو ایمانداری، ٹیم ورک اور مشنری جذبے سے ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے اور اس کی تیز ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ چیف کمشنر نے مزید کہا کہ بلوچستان اس ملک کا اہم صوبہ ہے اور اس کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے سے ملک کے ہر شہری کو مسرت اور اطمینان نصیب ہوگا۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز ز آرٹ یو مس بیلا خان نے ایف بی آر اور ذیلی دفتر ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی ساخت، دائرہ اختیار، کارکردگی اور ٹیکس لگانے اور وصول کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کو دورہ کرنے والے زیرتربیت افسروں نے خوب سراہا۔ سوال اور جواب کے سیشن میں چیف کمشنر آر ٹی او اور کمشنرز ایف بی آر نے ٹیکس سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔ تقریب میں کمشنرز آر ٹی او پشاور محمدطارق ارباب، طارق بختیار، ہارون مسعود، محمد طارق جمیل خٹک، ایڈیشنل کمشنر ہیڈکواٹر اجمل خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیف کمشنر سردار علی خواجہ اور سینئر فیکلٹی ممبر محمدتاج حمید کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر