منشیات سپلائی کرنیوالے بین الاضلاعی گروہ کے 5ملزمان گرفتار

منشیات سپلائی کرنیوالے بین الاضلاعی گروہ کے 5ملزمان گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو آئس اور منشیات سپلائی کرنے بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ سمیت5ملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان میں یونیورسٹی کے3 ملازمین بھی شامل ہیں ملزمان سے کلاشن کوف اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ڈی پی اومردان سجاد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ گروہ کے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی جس کی نگرانی اور گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم سٹی سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد کی قیادت تشکیل دی گئی تھی ایس ایچ او سٹی مقدم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو یونیورسٹی کے پارکنگ گیٹ کے سامنے دھر لیا گیا ڈی پی او نے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 700گرام آئس اور 3کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ڈی پی ا و کے مطابق پولیس نے بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ سرفراز ولد سرور خان سکنہ رجڑ چارسدہ اوران کے چار ساتھیوں منیب اللہ ولد جمشید خان سکنہ پشاور،سید سلیمان ولد بشیر احمد سکنہ پوہان کالونی،حضر ت بلال ولد ملنگ جان سکنہ معیار اورمحمد یعقوب ولد درویش سکنہ پلاٹو کو گرفتارکرلیا انہوں نے کہاکہ گرفتارملزمان میں سرفراز یونیورسٹی کامالی، سیکورٹی گارڈمحمد یعقوب اورڈرائیوربلال شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو مبینہ طورپر منشیات فراہم کرتے رہے ملزمان سے ایک کلاشن کوف اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر