بٹ خیلہ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    بٹ خیلہ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)درگئی۔ علاقہ وزیرآباد میں لیویز تھانہ رپورٹ کے مطابق شوہر نے اپنے بیوی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جنہیں درگئی ہسپتال لایاگیاضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ وزیرآباد کے رپورٹ علت نمبر 51کے مطابق اسلم خان ولد سلیم خان مستغیث نے رپورٹ درج کی ہے کہ ان کے بہن ولیت زوجہ اختر حسین ساکن شریف آباد بہ عمر 23سال کو ان کے شوہر اختر حسین ولد نمیر گل سکنہ شریف آباد نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کی ہے۔ لیویزتھانہ وزیرآباد نے دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر