دورہ یورپ کے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے،ضیاء اللہ بنگش

  دورہ یورپ کے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے،ضیاء اللہ بنگش

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) دورہ یورپ کے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے‘ مختلف ممالک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد خصوصاً پاکستان بزنس مین جلد پختونخوا کا دورہ کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے مقامی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی پاکستان ہائی کمشنر نعمان ذکریا سے ملاقات کی اس کے علاوہ انگلینڈ میں ان پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کیں جو آئی ٹی سیکٹر میں نہ صرف کام کر رہے ہیں بلکہ ان کی اپنی کمپنیاں بھی ہیں وہاں پر ہم نے پاکستان کے لیے ایک فورم بنایا اس کے علاوہ برکلے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جو کہ ایک پاکستانی ہیں عبدالرحمن قریشی ان سے ملاقات کی وہ بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کافی مہارت رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا میں انوسٹمنٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اس کے علاوہ سپین‘ فرانس‘ بیلجیئم اور جرمنی میں پاکستان ہائی کمشنرز سے اور ان ملکوں میں رہنے والے ایسے پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کام کر رہے ہیں ان تمام لوگوں سے ملاقاتوں کا مقصد پاکستان خاص کر خیبر پختونخوا میں ان کو کام کی دعوت دینا تھا ان کو بتایا گیا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے انوسمنٹ کے کافی مواقع ہیں اور یہاں پر حکومتی سطح پر ان کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا بلکہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ہماری ان ملکوں کی تین چار کمپنیوں سے ملاقاتوں میں یہ بھی طے ہوا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو کام کرنے کے مواقع فراہم کریں گے ہماری ملاقاتوں کا اصل مقصد ان ممالک کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان اور خیبر پختونخوا کی جانب متوجہ کرنا تھا اور الحمد اللہ ہم کو اس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی۔

ضیاء اللہ

مزید : پشاورصفحہ آخر