جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضنعتی ترقی میں نمایا ں کردارادا کرنا ہوگا، عبدالکریم
پشاور(سٹاف رپورٹر)ہمیں سائنسی بنیادوں پر تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاکر صوبے کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے انڈسٹری، بزنس چیمبرز اور اکیڈمیا کے باہمی رابطے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صنعتوں کے لیے جدید تحقیق اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے لیے جدید سائنسی تحقیق کے بارے میں یونیورسٹی کے طلباء کو تحقیق اور ترقی کا ایک خصوصی سیل بنایا جائیگا۔ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سیل کے حوالے سے شرکاء و چیف ایگزیکٹیو افیسر حسان داود بٹ نے خصوصی بریفنگ دی۔اجلاس میں چیمبرز کے نمائندوں، یونیورسٹی کے اساتذہ اور حکومتی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی آخر میں معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ وہ پندرہ دن کے اندر آپس میں مکمل ڈیٹا ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں اورصنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کریں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک مرکزی سیل قائم کیا جائے اور اکیڈیمیا کے تحقیقی مقالے تک صنعتکاروں کی رسائی آسان اور ممکن بنائی جائے تاکہ صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے بڑے صنعت کاروں کو راغب کیا جا سکے۔باہمی رابطہ اور تعاون سے انڈسٹری کے کافی مسائل حل ھوجائیں گے اور نئے آئیڈیا سامنے آئیں گے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک سے فارغ التحصیل سکالروں کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے پربھی زور دیا گیا اور صوبے کے چھوٹی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت برآمدات کے قابل بنانے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔