منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،طاہر شاہ

منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،طاہر شاہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ایس پی انوسٹی گیشن لکی مروت طاہر شاہ  نے کہاہے کہ لکی مروت پولیس علاقے کوجرائم سے پاک کرنے اورمنشیات فروشوں کے خلاف آخری حدتک جائیں گی پولیس نے دہشت گردی اورجرائم پیشہ عناصرکامردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرتے ہوئے امن وامان کوقائم کردی۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولیدخان مروت کی قیادت میں وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرچیئرمین حافظ منہاج الدین اورجنرل سیکرٹری خلیل حیدربھی موجودتھے اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ دہشت گردی کیخلاف جنگ اورملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ان گنت قربانیوں سے بھری پڑی ہے اُنہوں نے کہاکہ اس نئے نظام کے تحت پولیس کو عوام کے سامنے جوابدہ کردیا گیا ہے اب پولیس پر لازم ہے کہ آپ اپنے آپ کو اس نئے نظام سے واقف کرے گی،اس نظام میں سزا جزا کا عمل بھی ہیں عوام کے ساتھ زیادتی کی گنجائش نہیں رہی اس نظام کا مقصد عوام اور آنے والے نسلوں کوایک ایسی پولیس دینا ہے جو شفاف عوام دوست اور صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کی محافظ ہوں   آپ پر لازم ہے کہ آپ عوام کے حقوق کے حفاظت اور ان کے جائز مسائل کو اپنافرض سمجھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر