ضلع مہمند میں پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس

  ضلع مہمند میں پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس

  



مہمند (نمائندہ پاکستانپاکستان) ضلع مہمند میں پولیو مہم کی تیاری کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حیات کی صدارت میں اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ایف ایس ایم او ڈاکٹر پروزمہمند سمیت تمام سٹاف نے شرکت کی اور 17فروری سے شروع ہونے والا پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ پولیو مہم پورے ضلع میں 367ٹیمیں تشکیل دی گئی اور اس دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حیات نے بتایا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر