مقررہ تاریخ کے بعد درج بالا بور اسلحہ کے لائسنس منسوخ تصور ہونگے،شوذب عباس
بنوں (بیوروپورٹ)حکومت کے فیصلے کے مطابق اپریل 2020تک 222/223/45بور ا سلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز لائسنس میں تبدیل کیا جائیگا مقررہ تاریخ کے بعد درج بالا بور اسلحہ کے لائسنس منسوخ تصور ہونگے ان خیالات کااسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے کیا انہوں نے تمام لائسنس جو کہ 222/223/45بور اسلحہ کیلئے پہلے سے جاری ہوچکے ہیں ان کو اپریل 2020تک کمپیوٹرائز لائسنس میں تبدیل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس بنوں کینٹ اسلحہ برانچ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت نئی حکومتی پالیسی 2018کے مطابق ضلعی اسلحہ لائسنس کمیٹی کے وساطت سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیل کی جائے تاریخ مقررہ کے بعد عمل نہ کرنے والے کے 222/223/45بور اسلحہ کے لائسنس منسوخ تصور ہونگے۔ درخواست مبلغ 2000ہزار روپے اسٹامپ پیپرپر ہوگا(دستخط شدہ نوٹری پبلک) وکلاء صاحبان درخواست ضلعی بار صدر اور ہائی کورٹ بینچ بار صدر کے وساطت سے بھجوائیگا۔ (درخواست کنندہ مستقل وکالت کا پیشہ سر انجام دے رہا ہو) ضلعی اسلحہ لائسنس کمیٹی (ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، نمائندہ انٹیلی جنس بیورو اور نمائندہ سپیشل برانچ ہر ایک درخواست پر غور کرنے کے بعد تسلی بخش ہونے کی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ بھجوائے گا اور 2عدد فوٹو اور نشان انگوٹھا ضروری ہے۔