صوابی،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،18 ملزم گرفتار

صوابی،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،18 ملزم گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کی نگرانی میں ضلع بھر کی پولیس نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب 18مجرمان اشتہاریوں سمیت 61اشتہاریوں کو گرفتار کر نے کے علاوہ 16سرقہ شدہ گاڑیاں بر آمد کر لی۔ ان خیالات کااظہار ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر محمد فاروق کی قیادت میں ایسو سی ایشن کے سات رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی بدولت سیل کے عملے نے صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر اضلاع سے چوری شدہ مختلف گاڑیوں کو بر آمد کر لیا گیا اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ضلع بھر کی پولیس نے 75کلو گرام چرس 1206گرام ہیروئن 820گرام آفیون 651گرام آئس، 1206گرام ہیروئن اور 108لیٹر شراب بر آمد کر کے 60ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح 9عدد کلاشنکوف،15عدد رائفل،112عدد پستول اور 1645عدد کارتوس مختلف بور کے بر آمد کر کے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قتل کے18اور اقدام قتل کے 9مجرمان اشتہاری سمیت کل 61مجرمان اشتہاریوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے تقریباً 1400پولیس اہلکار خدمات انجام دے رہی ہے ضلع بھر میں تقریباً 959پولیو ٹیموں کے علاوہ 400سپر وائزر ہے جب کہ پولیس کی کل نفری 1400ہے جب کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے 2700پولیس اہلکار درکار ہے۔پولیس نفری کی کمی کے باوجود پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر