صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،5 زخمی

    صوابی،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،5 زخمی

  



صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سلمان ولد میر زمان سکنہ منصبدار جاں بحق ہو گیا جب کہ صوابی مر دان روڈ پر شاہ زور گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خالد سکنہ کرنل شیر کلے جاں بحق جب کہ ان کا ساتھی محمد عارف زخمی ہو گیا دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر شاہ منصور کے مقام پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے باز محمد جب کہ صوابی سٹی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر