واپڈا لائن سپرنٹنڈنٹ پر بجلی چوروں کا حملہ، زخمی ہسپتال منتقل

واپڈا لائن سپرنٹنڈنٹ پر بجلی چوروں کا حملہ، زخمی ہسپتال منتقل

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)واپڈا لائین سپرنٹنڈنٹ کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث افراد نے کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا۔ مجروح ہسپتال منتقل۔ رپورٹ درج ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ اغی گڑھ جبہ تھانہ قائد آباد کے حدود میں واپڈا پیسکو سب ڈویژن ون کے ایل ایس ون سپرنٹنڈنٹ احسان سہیل دیگر سٹاف کے ہمراہ غیرقانونی بجلی لائین اور کنڈوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ مبینہ طور پر ملزم تاج محمد اور ان کے بیٹے نگار خان نے احسان سہیل پر کلہاڑی سے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔جنہیں فوری طور پر درگئی ہسپتال لایاگیا۔تھانہ قائد آباد نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کردی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر