مالی بحران کے باوجودگومل یونیورسٹی نے ہاسٹلز فیسوں میں مزیدی کمی کردی

مالی بحران کے باوجودگومل یونیورسٹی نے ہاسٹلز فیسوں میں مزیدی کمی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرڈاکٹر شفیع اللہ خان اورطلباء کے درمیان ہونیوالے مذکرات کے بعد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرکی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے میٹنگ ہوئی جس میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے مالی مسائل کے باوجود ہاسٹلوں کی فیسوں کو مزید کم کر دیا میٹنگ میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر کے درمیان طلباء کے باقی مختلف مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ جو وقتا فوقتا تمام چیزوں کو دیکھے گی اور جو چیزیں سٹیچیوٹس اور قانون کے مطابق ہوں گی وہ ضرور حل ہوں گی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر نے یقین دہانی کرائی کہ یہ طلباء ہمارے بچے ہیں اور ان کی جو بھی ضرورت ہو گی وہ گومل یونیورسٹی انتظامیہ پورا کر یگی۔ مگرکوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ گومل یونیورسٹی میں 15ہزار طلباء نہایت پر امن طریقے سے اپنی تعلیم کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جو بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کچھ طلباء گومل یونیورسٹی ماحول کو خراب کررہے ہیں جن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جا ئے گی۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور انتظامیہ نے پھر بھی تمام تر مسائل کے باوجود ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر کی منظوری کے بعد ایک بار پھر ہاسٹل فیسوں میں تقریباساڑھے پانچ ہزار روپے مزید کمی کر دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن نمبر782-820/Acad/GUمورخہ14فروری2020 کو کوارڈینیٹر گریجویٹ سٹڈیز نے جاری کر دیا گیا ہے۔