پشاور،منشیات برآمد،ملزم گرفتار

    پشاور،منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید12 مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا ہے،، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر 17 کلوگرام سے زائد چرس 250 گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرکے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو ملزمان عبیداللہ ولد اسماعیل اور خان سید ولد زیارت گل کو گرفتار کر لیا ہے،تھانہ خان رازق شہید نے ملزم جہانگیر،تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس روزہ دین ولد روزہ گل کو گرفتار کر لیا ہے،تھانہ کو توالی پولیس نے اختر گل ولد فخر الدین،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے محمد شجاع،تھانہ فقیر آبا د پولیس عبدالرازق ولد گل عالم اور حضرت خان ولد میا ں گل،تھانہ گلبہار پولیس نے کرن شہزاد،تھانہ پھندو پولیس نے بشیر ولد دلاور اور سلمان ولد عبد الرحمن،تھانہ تاتا را پولیس نے محمد سلیمان ولد خان اکبر،تھانہ متنی امین الحق ولد صاحبزادہ کو گرفتار کر لیا ہے،تمام گرفتارملزما ن کے قبضے سے مجمو عی طور پر 17 کلوگرام سے زائد چرس 250 گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرکے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر