لکی شہر کی خوبصورتی میں فعال کردار ادا کرینگے،عبداحسیب

لکی شہر کی خوبصورتی میں فعال کردار ادا کرینگے،عبداحسیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیوروپورٹ)جس جگہ نکاسی آب کا انتظام صحیح نہ ہو وہاں بیماریوں کے سبب لوگوں کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں،مختلف وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیل کر وباء کی شکل اختیا ر کر لیتے ہیں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے خوابوں کو چکنا چور کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب نے اپنے دفتر میں نکاسی آب کے منصوبوں کی پی سی ون کی تیاری کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر ز کو ہد ایت کی کہ لکی شہر سے نکاسی اب کے نظام کی بہتر ی کیلئے پی سی ون تیار کر لیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ منصوبوں میں لوگوں کی آراء ضرور شامل ہو۔ ڈی سی لکی مروت نے کہا کہ پولیو وائرس اور دوسرے جان لیوا امراض نکاسی آب کے بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہے ہیں جس کیلئے اب ایک مربوط پالیسی کے تحت انتظامات کر رہے ہیں اور لکی شہر کی خوبصورتی میں فعال کر دار ادا کرینگے۔