مالاکنڈلیویز فورس کے کمانڈنٹ،ڈپٹی کمشنر نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

    مالاکنڈلیویز فورس کے کمانڈنٹ،ڈپٹی کمشنر نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) مالاکنڈلیویز فورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیالیوی لائن مالاکنڈمیں مالاکنڈلیویزفورس کے دستے نے سلامی پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر مالاکنڈاقبال حسین باچاکے تین ماہ ٹریننگ پرچلے جانے سے صوبائی حکومت نے ریحان گل خٹک کوڈپٹی کمشنر مالاکنڈتعینات کردیاجمعہ کے روزاپنے عہدے کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیادریں اثناء ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈکے نائب صدرمحمدعثمان یوسفزئی سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقے سے ہرقسم جرائم اورمنشیات فروشی کاخاتمہ میرامشن ہے انہوں نے جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوٖں کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ راہ راست پراجائے ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں علاقے کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشن میں ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرجرائم پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب تک علاقے سے جرائم کاخاتمہ نہیں کیاگیا اس وقت تک ہمارامشن جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر