نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ خاتون ہلاک 3 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر حادثے میں خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے فاسٹ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم فوری طور پر متوفیہ کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔