آئی جی سندھ نے 6منزلہ عمارت میں دڑاریں پڑنے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے 6منزلہ عمارت میں دڑاریں پڑنے کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت کے ٹیڑھی ہونے اور اوپری حصے میں دڑاریں پڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سے تفصیلات طلب کرلیں۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ معززین علاقہ اور معروف شخصیات کے تعاون سے عمارت کے مکینوں کو اعتماد میں لیا جائے۔متعلقہ ادارے سے رابطہ کرکے عمارت کے مکینوں کے لیئے ہرممکن متبادل سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔پتہ لگایا جائے کہ عمارت کے مکین مالکانہ حقوق، کرایہ داری یا دیگر کسی معاہدے کے تحت رہائش پزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے بنیادی فرائض میں سرفہرست ہیں۔مذکورہ عمارت کے مکینوں کے لیئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔