پولیس کارروائیاں،9ملزمان گرفتار

پولیس کارروائیاں،9ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے9 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گبول ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شراب کی بڑی تعداد میں بوتلیں برآمد کر لی ہیں،ملزمان رکشے میں شراب کی بوتلیں سپلائی کر رہے تھے۔عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ کھوکھرا پار میں پولیس نے کارروائی کر کے موٹر سائیکل لفٹنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔زمان ٹاؤن میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے2 ملزمان کوگرفتار کرلیاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر