الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ”یوم حیا“منایا گیا

  الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ”یوم حیا“منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں باہمت یتیم بچوں کے ساتھ 14فروری کو ”یوم حیا کے طور پرمنایا گیا۔اس سلسلے میں لانڈھی،کورنگی،،نارتھ کراچی،نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت کے ذمہ داران اور بچوں کی ماؤں نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر بچیوں میں اسکارف تقسیم کیے گئے،جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر الخدمت کی خواتین ذمہ داران نے بچوں کو ”حیا“ کے عنوان سے لیکچر دیا اور کہا کہ حیا ایمان کا لازمی جزو اور عورت کا زیورہے۔بے حیائی تباہی کا راستہ ہے۔دور جدید میں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اس سے بچنا ضروری ہے۔نبی کریم ؐ نے بھی بے حیائی سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ضروری ہے کہ بے حیائی سے بچا جائے اوراللہ کی بندگی اختیار کی جائے۔