دی آرٹس فورم کے زیر اہتمام پہلا ”یادرفتگان“کل ہوگا

دی آرٹس فورم کے زیر اہتمام پہلا ”یادرفتگان“کل ہوگا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی آرٹس فورم کے زیرِ اہتمام اتوار سولہ فروری کو کراچی کی دس اہم ادبی، ثقافتی اور سماجی شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے "یاد رفتگان"کے سلسلے کا پہلا پروگرام پاکستان امریکن کلچر سینٹر میں 3بجے سہ پہر منعقد ہوگا۔ یادرفتگان کے پہلے پروگرام میں جن دس اہم شخصیات کو خراج ِعقیدت پیش کیا جائے، ان میں جمیل الدین عالی، سید اظفررضوی، ادریس بختیار معین اختر، ولی رضوی، امجد فرید صابری، سیف الرحمان گرامی، سید صفوان اللہ، اظہر عباس ہاشمی اور ذہین طاہرہ شامل ہیں، مقررین میں راجو جمیل، حسنین رضوی، امتیاز فاران، علاؤالدین خانزادہ، ابرار بختیار اور دیگر شامل ہیں جبکہ نظامت کے فرائض آغا شیرازی سرانجام دیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر