ایکسس گروپ اور ویری فون کی ”پیمنٹس اراؤنڈ دی ورلڈ کانفرنس“

ایکسس گروپ اور ویری فون کی ”پیمنٹس اراؤنڈ دی ورلڈ کانفرنس“

  



کراچی(پ ر) ایکسس گروپ 18 سال سے زیادہ عرصے سے ویری فون کا پارٹنر ہے۔ایکسیس گروپ کی مقامی مہارت اور ویری فون کی اگلی جنریشن پوائنٹ آف سیل پروڈکٹس اور ان کے حل کے لئے دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پرپاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ویری فون ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کیلئے ایک اہم نام ہے، جن کی پوائنٹ آف سیل ادائیگی کی 30 ملین سے زیادہ ڈیوائسز، 150 سے زائد ممالک میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ایکسیس گروپ کی کمپنی ڈیجیٹل پاس، بینکوں، خوردہ فروشوں، ادائیگی ایسوسی ایشنز اور مالی صنعت کو ویری فون کی مصنوعات اور خدمات کا استعمال کرتے ہوئے جدید مصنوعات اور حل فراہم کرتا ہے۔کانفرنس میں بینکاری، مالیاتی اور کارپوریٹ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین میں مسٹر شوکت بزنجو (ایڈیشنل ڈائریکٹر-ڈیجیٹلائزیشن اینڈ انوویشن، اسٹیٹ بینل آف پاکستان)، ماسٹرکارڈ، یونین پے انٹرنیشنل شامل تھے۔ اس کے علاوہ، پینل سیشن کی قیادت انڈسٹری کے اہم نام مثلاََ جناب نجیب آگراوالا (سی ای او، 1 لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ) نے کی۔ پینل میں ان کے ساتھ ایچ بی ایل، یو بی ایل، میزان بینک لمیٹڈ، سِلک بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ اور جیز کے معروف قائدین بھی شامل تھے۔ کانفرنس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے تبادلہء خیال کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر