ڈاکوؤں کیخلاف کارروائیوں کیلئے آف روڈ بکتربند گاڑیاں تیار

ڈاکوؤں کیخلاف کارروائیوں کیلئے آف روڈ بکتربند گاڑیاں تیار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ میں جرائم اوربالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب کاروائیوں کے لیئے آف روڈ بکتربند گاڑیاں تیار کرلی گئی ہیں۔آف روڈ بکتربند گاڑیاں باقاعدہ مرمت کے بعد آن روڈ/قابلِ استعمال کردی گئیں۔46 خراب اے پی سیزکی جنرل اوورہالنگ کے لیئے آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو خصوصی ہدایات دیں۔ایم ٹی ورکشاپ سندھ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات/رینج میں کھڑی46 خراب/آف روڈ بکتربندگاڑیوں میں 35کی بعدازمرمت آن روڈ/قابلِ استعمال کردیا ہے۔11بکتربند گاڑیاں ابھی زیرمرمت ہیں جنھیں جلدہی قابلِ استعمال بنادیاجائیگا۔ سندھ پولیس کے پاس مجموعی طورپر96 بکتر بند گاڑیوں کا فلیٹ ہے۔ مذکورہ بکتربندگاڑیوں کے فلیٹ میں سینٹرل پولیس آفس کی 03۔سی ٹی ڈی03۔کراچی رینج 36۔ایم ٹی سندھ11۔لاڑکانہ 13۔ میرپورخاص 02۔ سکھر09۔ایس ایس یو05۔ٹریننگ برانچ سندھ03۔حیدرآباد رینج07۔شہیدبینظیرآباد رینج کی 04بکتربند گاڑیاں شامل ہیں۔آئی جی سندھ نے اوور ہال کی گئیں بکتر بند گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی فداحسین مستوئی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہاکہ پولیس وہیکلز بالخصوص بکتربند گاڑیوں کی ہمہ وقت درست حالت میں موجودگی اشدضروری ہے۔بکترگاڑیوں کے جرائم کیخلاف استعمال سے پولیس کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بکتر بند گاڑی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر