عسکری بینک کے مالیاتی نتائج کا اعلان،ریکارڈ منافع

عسکری بینک کے مالیاتی نتائج کا اعلان،ریکارڈ منافع

  



کراچی (پ ر)عسکری بینک نے سال 2019 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع 7.03 ارب روپے ظاہر کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 59 فیصد زائد ہے۔ سال 2019 کیلئے آمدن فی حصص گزشتہ سال کے3.51 روپے کے مقابلے میں 5.58 روپے رہی۔ بینک نے1.5 روپے فی حصص کے نقد منافع کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زائد ہے۔ مشکل اقتصادی اور کاروباری ماحول کے باوجود غیر فعال اثاثہ جات کے عوض پروویژنز میں 47 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، منافع اور نقصان کے گوشوارے تمام محصولاتی شعبوں میں متاثر کن اضافہ ظاہر کر رہے ہیں اور معیاری اثاثوں کے پورٹ فولیوز کی عکاسی بھی کر رہے ہیں۔ ان مشکلات کے باوجود عسکری بینک کے 2019 کے نتائج مارکیٹ کی توقعات سے بڑھ کر سامنے آئے ہیں۔ عابد ستار نے سال 2018 کی دوسری ششماہی کے دوران صدر کا عہدہ سنبھالا،قیادت کی تبدیلی کے بعد،عسکری بینک ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزرا او ر اس نے ایک مضبوط برانڈ، مؤثر پراسسز، ڈیجیٹلائزیشن، مسابقتی پیشکشوں اور رسائی، بڑھتے ہوئے کلائنٹس اور بہترین خدمات پر توجہ مرکوز کر کے اعتماد حاصل کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جنا ب عابد ستار نے کہا کہ عسکری بینک پاکستان کی بینکاری صنعت میں مضبوطی کے ساتھ اپنی تاریخ کے ایک نئے باب کا آغاز کررہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر