چائنہ کٹنگ نے کراچی کا حلیہ بگاڑ دیاہے،محمد فائق شاہ

      چائنہ کٹنگ نے کراچی کا حلیہ بگاڑ دیاہے،محمد فائق شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کراچی میں چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات سے کنگ بننے والوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر فوری عمل کیا جائے تاہم غریب افراد جو اس سے متاثر ہوں گے ان کو متبادل جگہ اور معاوضہ دیا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکزی حکومت،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی اجارہ داری کے جھگڑے نے کراچی کو مسائل میں گھیر لیا ہے، صفائی، صحت اور پانی کے مسائل عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سندھ میں گذشتہ 12سال سے ایک ہی حکومت بر سراقتدار ہے مگر اندرونِ سندھ میں غربت جہالت اور بے روزگاری سب سے زیادہ ہے، جبکہ یہی حکمران تقریبا 30سال حکمرانی کر چکے ہیں اس پر سندھ کے عوم پیپلز پارٹی سے کھل کر سوال کریں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی ہر حکومت کا عوامی محاسبہ کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر