سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پوائنٹ ڈرائیور پر مقدمہ

سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پوائنٹ ڈرائیور پر مقدمہ

  



کوٹری(این این آئی) سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پر پوائنٹ بس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے شعبہ کمیونیکیشن ڈیزائن کی طالبہ اقرا شیخ کو پوائنٹ بس ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کیے جانے اوردھمکیاں دینے کے خلاف یونیورسٹی کے انچارج ٹرانسپورٹ رحمت اللہ شر نے پوائنٹ کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر