مانڈیلیز نے ٹاپ ایمپلائر 2020 ایوارڈ اپنے نام کرلیا

مانڈیلیز نے ٹاپ ایمپلائر 2020 ایوارڈ اپنے نام کرلیا

  



کراچی (پ ر) مانڈیلیز پاکستان لمیٹڈ نے ٹاپ ایمپلائرز انسٹی ٹیوٹ سے باضابطہ طور پر پاکستان میں ٹاپ ایمپلائر 2020 ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ ٹاپ ایمپلائرز کا اعزاز ان اداروں کو حاصل ہوتا ہے جو اسٹاف کو اولین ترجیح دینے کے حامل ایچ آر طریقوں کے ذریعے کام کا انتہائی بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔ مانڈیلیز پاکستان قیادت کو پروان چڑھانے، ثقافتی و تنظیمی ترقی اور ٹیلنٹ کی بے مثال انداز میں حوصلہ افزائی پر اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہوا۔ ٹاپ ایمپلائرز انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ڈیوڈ پلنک نے کہا، "ٹاپ ایمپلائر کا اعزاز حاصل کرنے والے ادارے کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اسٹاف سے متعلق اسکی حکمت عملیوں کے نفاذ سے اسٹاف کے کام میں نمایاں تبدیلی آتی ہو۔ اس حوالے سے یہ سند یافتہ ادارے ایک جیتی جاگتی مثال ہیں جو اپنے اسٹاف سے اخلاص کی بدولت انہیں مسلسل بااختیار بنانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔ "مانڈیلیز پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر نرمین خان نے اس اہم سنگ میل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہونا ہمارے لئے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ ہمارے ایچ آر کے طریقے اور کام کا ماحول ہماری کامیابی کا ثبوت ہے، یہ کامیابی نہ صرف ہماری جانب سے نیا ٹیلنٹ حاصل کرنے کے اعتبار سے ظاہر ہوتی ہے بلکہ ہماری کاروباری حکمت عملی پر بھی کارفرما ہے جس میں لوگوں کی ترقی پر مسلسل توجہ دی جاتی ہے۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر