بہت جلد عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، شبیر حسن انصاری

بہت جلد عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، شبیر حسن انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن چور دروازے سے اقتدا ر حاصل کرنے کو جرم سمجھتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن نے جمہوریت کے لیئے بڑی قربانی دی ہے اور ہم تحریک انصاف کی طرح چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنا چاہتا، ن لیگ ہی اصل اپوزیشن ہے جو عوامی ایشوز پر بات کرتی ہے، اور اصولوں اور ملکی مفاد کے لیئے سیاست کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤ س کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ حکومت الزام تراشیوں کو چھوڑ کر ملک میں معاشی ناکامی اور اپنی نا اہلی کا اعترا ف کرے، ملک بد ترین معاشی پالیسیوں کی باعث آج ناز ک ترین دور میں کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے اصولوں پر قائم ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی اور استحکام کو ترجیح دی، ہمیشہ جمہوری نظام اور جمہوری راستوں سے اقتدار حاصل کیا او ر اب بھی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے ، اس وقت ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری اس قدر عروج پر ہے کہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان جرائم کی جانب بڑھ رہے ہیں