جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج ختم

جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج ختم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹرعمر سلطان کے مطابق ہم نے مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر علامتی احتجاج کیا اور جمعہ کوصوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا ہے۔ڈاکٹرعمرسلطان کا موقف تھا کہ سینئرپروفیسرز کے تحظفات دور کرنے کیلئے سندھ حکومت وفاق کو خط لکھے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز جناح اسپتال کی وفاق میں منتقلی کے معاملے پر ڈاکٹرز کی جانب سے حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا تھا، جس پر ڈاکٹرز نے او پی ڈیز بند کو دوگھنٹے کے لئے بند کردیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر