کراچی کے مزارات پر صرف 58پولیس اہلکار تعینات ہونے کا انکشاف

کراچی کے مزارات پر صرف 58پولیس اہلکار تعینات ہونے کا انکشاف

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے 313 مزارات اور درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ہواہے،شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61مزارات ودرگاہیں ہیں، جہاں اہلکاربھی تعینات نہیں ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں مزارات،درگاہوں پرناقص سیکیورٹی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اے آئی جی کراچی کی رپورٹ میں درخواست گزارکے خدشات درست قرار دیدیئے۔رپورٹ میں کراچی کے313مزارات،درگاہوں پر صرف 58 پولیس اہلکارتعینات ہونے کا انکشاف ہوا، مزارات اور درگاہوں پر سرے سے کوئی ایک اہلکار تعینات ہی نہیں، شرقی میں 29، ملیرمیں 41، کورنگی میں 61 مزارات ودرگاہیں ہیں، جہاں اہلکار تعینات نہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا عبد اللہ شاہ غازی کے مزارپرایک شفٹ میں 8سے10اہلکارتعینات ہیں، ضلع جنوبی میں 13،وسطی میں 45،سٹی میں 53،غربی میں 71درگاہیں ہیں، 313 مزارات میں 2 اے ایس آئی،15 کانسٹیبل،41لیڈی کانسٹیبل تعینات ہیں۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر