پی ایس ایل فائیو: وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز شیڈول کا اعلان

      پی ایس ایل فائیو: وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز شیڈول کا اعلان

  



لاہور/کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)فائیو سے قبل وارم اپ میچز اور ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 17فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،18فروری کواسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔تمام ٹیمیں (آج)ہفتہ سے باقاعدہ لاہور اور کراچی میں پریکٹس کا آغاز کرینگی۔پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق (آج) ہفتہ کودوپہر 1 بجے ملتان سلطانز کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن کریگی،پریکٹس سیشن سے قبل ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے،جس میں وہ میڈیا سے گفتگو اور انہیں انٹرویوز دیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم دوپہر 1بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں پریکٹس سیشن کریگی۔ اتوار کوحنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹریننگ سیشن کرینگی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پریکٹس سیشن ہو گا۔ 17فروری بروزپیرکویو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پریکٹس میچ کھیلا جائیگا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔اسی روز دوپہر 1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہو گا جبکہ رات 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہو گا۔18فروری بروز منگل کوشام 7بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اورملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ اسی روزدوپہر 1 بجے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔اسی روزدوپہر 1 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے پریکٹس سیشزہوگا۔ 19فروری کودوپہر1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔دوپہر1 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنزہونگے۔سہ پہر ساڑھے 3بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب ر ونمائی ہوگی۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز مالکان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔20فروری کودوپہر1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔شام7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہوگاپشاور زلمی اور کراچی کنگز کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔شام7بجے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کی افتتاحی تقریب کا آغازہوگا۔رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کا آغازہوگا۔ 21فروری کو سہ پہر3 بجے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگزاور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔رات 8بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرزاور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی