ایتھلیٹس بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا

ایتھلیٹس بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا،ریسلر انعام بٹ، ہاکی اولمپئن سلمان اکبر، کراٹیکاز سعدی عباس، کلثوم ہزارہ اور چیمپئن باکسر عامر خان سمیت دیگر ایتھلیٹس بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔دیگر کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ایتھلیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں جو بھی ٹیم جیتے، اصل جیت تو پاکستان کی ہی ہوگی۔ریسلنگ کے اکھاڑے میں پاکستان کیلئے متعدد میڈلز جیتنے والے انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے سارے میچز کا پاکستان میں انعقاد ملک میں اسپورٹس کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔انعام بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی کرکٹ سے لگا رکھتا ہے اور پی یس ایل ایسا ایونٹ ہے جس کا پوری قوم کو انتظار ہوتا ہے اور دیگر کھیلوں کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹس بھی پی ایس ایل کے بارے میں پرجوش ہیں۔
، اچھی بات یہ ہے کہ اس بار سارے میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہاکی اولمپئن سلمان اکبر کہتے ہیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے سارے میچز کا انعقاد دنیا کو ایک مثبت پیغام دینے کا سنہری موقع ہے کہ پاکستانی اسپورٹس سے محبت کرنے والی قوم ہے۔سلمان اکبر نے کہا کہ وہ لیگ کیلئے پاکستان آنے والے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔