کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ کیلئے عمدہ کارکردگی دکھائیں،عبدالرزاق

کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ کیلئے عمدہ کارکردگی دکھائیں،عبدالرزاق

  



لاہور(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون بیٹنگ ٹیم بنے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کے لیے کارکردگی دکھائیں۔لاہور میں رائیونڈ روڈپر قائم ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راونڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مستقبل میں اچھے نتائج دے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچوں میں نوجوان کرکٹرز کو اتنی جلدی چانس دینے کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ رزاق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بڑی ٹیموں کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

بنگلا دیش جیسی کارکردگی دکھائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی