پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند، سمت پٹیل

  پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند، سمت پٹیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے کرکٹر سمت پٹیل نے پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سمت پٹیل نے کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ہر ملک کا حق ہے کہ کرکٹ اس کے اپنے ہی ملک میں ہو۔سمت پٹیل نے کہا کہ ہوم گراونڈز پر کھیلنا بہت اچھا رہتا ہے مداحوں کو اپنے اسٹارز دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حارث روف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرس لین اور محمد حفیظ کی موجودگی میں بیٹنگ بھی اچھی ہے، میں بھی اپنا حصہ ڈالوں گا۔